ایتھز: یونان کے وزیر اعظم الیکسس سپراس نے اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفی صدر کو پیش کرکے جلد از جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔کل رات صدر سے ملاقات کرکے مسٹر سپراس نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ میں اکثریت کی حکومت نہیں ہے اور یہ قومی یکجہتی کو ظاہر نہیں کرتی۔مسٹر سپراس 300 رکنی پارلیمنٹ میں ملک کے نئے امدادی پیکج پروگرام کے سلسلہ میں حکمراں پارٹی کے اندر بغاوت ہونے کے بعد اقلیت میں آگئے تھے ۔