کوالالمپور:ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مھاثر محمد نے وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی کوشش کی ہے ۔ مسٹر مھاثر کا الزام ہے کہ وزیر اعظم نے سرکاری عہدوں کا لالچ دیکرممبران پارلیمنٹ کو اپنی طرف کر لیا ہے ۔مسٹر محمد نے کل اپنے بلاگ میں کہا “وزیر اعظم مسٹر نجیب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ضروری ہو گئی ہے کیونکہ انہوں نے سرکاری عہدوں کا لالچ دیکرممبران پارلیمنٹ کو اپنے حق میں کر لیا ہے ۔ جو لوگ پہلے نجیب انتظامیہ کے خلاف پہلے میرے پاس شکایتیں لے کر آتے تھے ، اب سرکاری عہدہ مل جانے کے بعد ان کے سر بدل گئے ہیں۔ کبھی مسٹر نجیب کی رہنمائی کرنے والے 90 سالہ مسٹر مھاثر اب بھی ملک میں انتہائی متاثر کن رہنما سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے ہی اب وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ۔