کونڈا گاؤں ، 19 دسمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے کونڈاگاؤں میں تین طالب علموں کو اذیت دینے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔کونڈاگاؤں پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈی شرو ن نے بتایا کہ یہاں کے بڑے ڈگور تھانے کے ہیڈکانسٹبل نیلسن کوجور ، ڈپٹی انسپکٹر وکرم ساہو ، پولیس کانسٹبل شوبھارام دیش مکھ اور خاتون کانسٹبل شانتی لکڑا کو طالب علموں سے مار پیٹ کرنے کا قصور پایا گیااور انہیں کل معطل کردیا گیا ۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نودیتا شرما نے بتایا کہ طالب علموں سے مار پیٹ کے بعد انہیں علاج کیلئے فرس گاؤں کے طبی مرکز میں د
خل کرایا گیا تھا۔ اس معاملے کی شکایت کے بعد جانچ کا ذمہ فرس گاؤں کے سب ڈویژنل پولیس افسر کو سونپا گیا تھا اور ا ن کی رپورٹ کے بعد پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ۔