ہاتھرس: اتر پردیش میں ہاتھرس ضلع کے سکندرارا¶ علاقے میں کل شام کھیت میں گئی خاتون کی ایک نوجوان نے عصمت دری کی اور فرار ہو گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کچھورا گا¶ں کی رہنے والی ایک 22 سالہ خاتون کھیت میں کام کرنے گئی تھی۔ اس دوران نگلاں مھار¸ کے رہنے والے برجیش نامی نوجوان نے اس کی عصمت دری کی۔ خاتون نے واقعہ کی اطلاع رشتہ داروں کو دی۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے خاتون کو میڈیکل جانچ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لئے اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے ، لیکن ملزم ابھی گرفت میں نہیں آیا ہے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔