بھاگلپور، 19 دسمبر (یو این آئی) کل دیر رات اماپور علاقہ میں گھوگھا پولیس اسٹیشن کے تحت ایک غیر قانونی شراب کی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا ہے۔یہ فیکٹری حکمراں جنتا دل (یو نائیٹیڈ) کے ناتھ نگر کے ایم ایل اے اجے منڈل کے والد کے فارم ہاؤ س میں چل رہی تھی ۔ایکسائز سپرنٹنڈنٹ اوم پرکاش منڈل نے آج یہاں بتایا کہ چھاپہ کیدوران دیسی شراب کی تقریباً دس ہزار تھیلیاں ، 600 لیٹر اسپرٹ، 200 لیٹر شراب اور شراب بنانے کی مشین برآمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کے ایم ایل کے والد کے خلاف کیس درج کرادیا گیا ہے اور معاملہ کی تفتیش جاری ہے۔