نئی دہلی: ہندستان نے کل پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے خارجہ پالیسی کے مشیر سرتاج عزیز حریت کے نمائندوں سے ملاقات کریں۔مسٹر عزیز قومی سلامتی کے مشیر کی سطح کی بات چیت کیلئے 23۔24 اگست کو ہندستان کا دورہ کرنے والے ہیں وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج اسکی تصدیق کی۔
ہندستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ اس طرح کی میٹنگ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے مابین اوفا (روس) میں ہوئے اتفاق رائے سے مطابقت نہیں رکھتی جس میں مشترکہ طور پر دہشت گردی سے لڑنے کی بات کہی گئی تھی ۔مسٹر سوروپ نے یہ بھی کہا کہ ہندستان نے این ایس اے سطح کی بات چیت کیلئے مجوزہ ایجنڈے پر پاکستان سے تصدیق چاہی ہے ۔ ہندستان نے اس ایجنڈے کے تعلق سے 18 اگست کو پاکستان کو آگاہ کردیا تھا۔