نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم منصوبہ بندی وتجزیاتی سیل (پی پی اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ۱۹ اگست ۲۰۱۵کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہو کر۷۷۴۷ امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی ۱۸اگست ۲۰۱۵کو ۹۸۴۷ ڈالر فی بیرل تھی۔ ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ۱۹اگست ۲۰۱۵کو خام تیل کی قیمت کم ہو کر ۵۶۳۱۱۵ روپئے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روزیعنی ۱۸اگست ۲۰۱۵کو ۲۶۳۱۲۹ روپئے فی بیرل تھی۔ دوسری طرف ۱۹اگست ۲۰۱۵کو روپیہ امریکی ڈالرکے مقالبے میں ۲۲۶۵ روپئے پر بند ہوا۔