کوٹری:کوٹری اور نوری آ باد میں مالی بحران کے باعث کئی صنعتیں بند ہوگئیں جن میں کوٹری کی ۵ صنعتیں پیرا ماو¿نٹ اسپننگ ملز، امین ٹیکسٹائل، ثریا، گلستان فائبر سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ نوری آ باد میں بھی۸ سے زائد صنعتیں مالی بحران کے سبب ۳ ماہ سے بند ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ ملوں میں کام کرنیوالے۸ ہزار سے زائد کارکن بیروز گار ہوگئے اوران کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔صنعتوں کی بندش کی بڑی وجہ بر آ مدی آ رڈرز نہ ملنا ہے، دھاگہ کی بیرون ملک سپلائی کیلیے۲۰۱۴ تک تو کئی فیکٹریوں کو آ رڈر ملے لیکن ۲۰۱۵ میں آرڈر نہ ملنے کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا تیار دھاگہ فیکٹریوں میں ہی ڈمپ رہا اور مقامی مارکیٹ میں بھی مناسب دام نہ ملنے سے صنعتکاروں کو کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔