پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے آئٹم نمبر پر پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کی فلم رئیس میں کام کر رہی ہیں جس میں انہوں نے اخلاق سوز مناظر عکس بند کرانے سے پہلے ہی انکار کردیا گیا لیکن اب انہوں نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ کوئی بھی ہدایتکار مجھ سے یہ توقع نہ رکھے کہ میں کسی آئٹم نمبر پر پرفارم کرونگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں کام کرکے پاکستان کا امیج بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہوں ۔