قتل میں استعمال طمنچہ اور پستول برآمد
لکھنو¿:سروجنی نگر علاقے میں گزشتہ ۱۷اگست کو کسان کیشن اور اس کے بیٹے ببلو کے قتل کے معاملے میں نامزد دو ملزمین کندن اور سنجے کو سروجنی نگر پولیس نے جمعہ کی صبح گرفتار کیا۔
سی او سروجنی نگر ببیتا سنگھ نے بتایا کہ دوہرے قتل کے معاملے میں تفتیش کررہی سروجنی نگر پولیس نے جمعہ کو سرویلانس کی مدد سے نامزد دو ملزمین بنتھرا کے رہنے والے کندن اور سنجے کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کی نشان دہی پر قتل میں استعمال کی گئی پستول اور طمنچہ برآمد کیا۔ ملزم کندن اور سنجے نے بتایا کہ گزشتہ ۱۷ اگست کی شب نامزد ملزم گپو کا تنازعہ ببلو سے ہوا تھا۔
اسی تنازعہ کے سبب ان لوگوں نے ببلو ، اس کے بھائی سندیپ اور والد کیشن کو گولی ماردی۔ گولی لگنے سے زخمی ببلو اور کیشن کی موت ہوگئی تھی۔ جب کہ زخمی سندیپ کا ابھی ٹراما سینٹر میں علاج چل رہا ہے۔ واضح ہوکہ گزشتہ ۱۷ اگست کی شب بجنور گاو¿ں کے رہنے والے کیشن پرساد ، اس کے بیٹے ببلو اور سندیپ کو گولی ماردی گئی تھی۔ متاثر اور ملزم مٹی کانکنی کا کام کرتے تھے۔ دونوں فریق میں وقارکے سلسلے میں لڑائی چل رہی تھی۔