سی ایم او کو اطلاع کے بعد بھی نہیں ہوابزرگ کاکوئی علاج
لکھنو¿:ٹراما سنٹر اور شتابدی اسپتال کے درمیان سڑک کے کنارے ایک مریض دن بھر پڑا رہا ۔ اسپتال کے کپڑے پہنے سڑک کے کنارے پڑا بزرگ مریض یہاں تک کیسے پہنچایہ کسی کو نہیں معلوم ۔اپنا نام جولا بتانے والے اس بزرگ کی جسم میں کئی جگہوں پر زخم ہیں جو اب سڑنے لگے ہیں مریض کے یہاں پڑے ہونے کی اطلاع سی ایم او کو دینے کے باوجود مریض کو اٹھانے کوئی نہیں آیا۔
ریاست کا طبی بندوبست چست ودرست ہونے کا دم بھرنے والاصحت محکمہ لاوارث بزرگ مریضوں کو علاج مہیا نہیں کرایا پارہاہے۔ جمعرات کو صبح تقریباً نو بجے لوگوںنے دیکھا کہ ایک ۶۵ سالہ بزرگ مریض شتابدی اسپتال کے سامنے سڑک کے کنارے پڑ اہواہے۔کسی نے اسے سڑک سے اٹھاکر فٹ پاتھ پر لٹا دیا۔ اس کے جسم میں جگہ جگہ زخم تھے جو بدبو دے رہے تھے۔ مریض کے جسم میں جو کپڑے ہیں وہ کسی نجی اسپتال کے ظاہر ہورہے ہیں۔ مریض یہاں کیسے پہنچا کون اسے یہاں لاوارث حالت میں ڈال گیا یہ کسی کو نہیں پتہ ۔ مریض بھی یہ کسی کو نہیں بتا پارہا ہے پوچھنے پر مریض اپنا نام جولابتاتاہے کچھ لوگوں نے اس کی اطلاع سی ایم او دفتر کو دی۔ جس پر سی ایم او ڈاکٹر ایس این ایس یادو نے کہا کہ مریض کو اسپتال پہنچانے کے لئے ۱۰۸ ایمولینس کو اطلاع کردی گئی ہے۔ اس کے بعد انہوںنے اس کی خبر نہیں دی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دیر شام تک مریض وہیں سڑک کے کنارے پڑا درد سے کراہتا رہا۔