لکھنو¿:نتھرا علاقے میں پنچایت انتخاب کی ووٹر فہرست میں بے ضابطگی کے سلسلے میں جمعہ کو دوفریق کے درمیان تنازعہ ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریق میں جم کر مارپیٹ و ہنگامہ ہوا۔ الزام تو ہوائی فائرنگ کا بھی لگا۔لیکن پولیس نے ہوائی فائرنگ کی بات سے انکار کیاہے۔ اس معاملے میں دونوں فریق نے پولیس کو تحری دی ہے۔
بنتھرا کے گاو¿ں پنچایت پہاڑ پور کے رہنے والے لالتا سنگھ کی اہلیہ رنجنا سنگھ گزشتہ برس پردھانی کا الیکشن لڑی تھیں اور رنجنا دوبارہ الیکشن لڑنے کی تیاری کررہی ہیں۔ وہیں موجودہ پردھان شانتی دیوی بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ لالتا سنگھ کے بیٹے پوشپیندر سنگھ کا الزام ہے کہ جمعہ کی دوپہر بعد جب وہ موٹر سائیکل سے اپنے گھر واپس آرہا تھا تو پردھان شانتی دیوی کے بیٹے برجیش سنگھ وسجیت سنگھ و انوپم سنگھ اور آلوک عرف پنکج نے مل کر اسے مارا پیٹا۔ موبائل چھین لیا اور موٹر سائیکل توڑ ڈالی۔ دوسری جانب شانتی کی طرف کے انوپم سنگھ کا الزام ہے کہ لالتا سنگھ اور ان کے بیٹے اکھلیش سنگھ ، رشو سنگھ ، انکر سنگھ اور آشیش کنوجیا جمعہ کی دوپہر تقریباً دو بجے شانتی کے پوتے انوراگ سنگھ کے ساتھ سروجنی نگر واقع بلاک ترقیاتی دفتر ووٹر فہرست میں نام جڑوانے گئے تھے تبھی ان سبھی نے مل کر اس کو اور انوراگ سنگھ کو مارا پیٹا۔ پولیس نے دونوں فریق کی تحریر لے لی ہے اور معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔