لکھنو¿:دن بھر کی مشقت کے بعد جب انسان کو اس کی مزدوری ملتی ہے تو وہ اس سے اپنا پیٹ بھرتاہے۔ کچھ ایسا ہی ایک مزدور کے ساتھ ہوا۔ اس نے دن بھر مزدوری کی پھر شام میں پیٹ بھرنے کے لئے کچھ روپئے ملے۔ جس سے اس نے بازار سے کھانے کی اشیاءلی۔ اور گھر میں ہیٹر پر پکانے لگا۔لیکن اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ جس کھانے کو وہ پکارہا ہے وہ اس کی قسمت میں ہے ہی نہیں۔ کھانا پکاتے وقت مزدور ہیٹر کے تار میں آرہے کرنٹ کی زد میں آگیا۔
جس سے اس کی جھلس کر درد ناک موت ہوگئی۔ چنہٹ کے مٹیاری کے رہنے والے جھگڑو نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا سنجے کمار (۲۴) جو دھاوا گاو¿ں میں تنہا رہ کر مزدوری کرتا تھا۔ یومیہ کی طرح سنجے جمعرات کو مزدوری کرکے گھر لوٹا اور ہیٹر پر کھانا پکانے لگا۔ اسے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ہیٹر کے تار میں کرنٹ آرہاہے۔ بجلی میں تار لگانے لگا۔ تبھی اچانک وہ کرنٹ کی زد میں آگیا۔ جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ والد جھگڑونے بتایا کہ سنجے غیر شادی شدہ تھا۔