گورکھپور: شہر میں خواتین کے لئے آج سے گلابی ٹیمپو چلنا شروع ہو گیا۔ سہجنوا ںکے ہریکیش بہادر سنگھ پہلے شخص بن گئے ہےں۔ جنہوں نے گلابی ٹیمپوخرید کر ٹرانسپورٹ محکمہ میں اس کا رجسٹریشن کروایا ہے۔ اسے چلانے کا مقصد خواتین کو محفوظ ٹریفک بند وبست کی سہولیت مہیاکرانا ہے۔
گلابی ٹیمپو چلانے کا مقصد آٹو رکشا ، خصوصی آٹو رکشا خواتین کو محفوظ ٹریفک بندو بست مہیا کرانے کے مقصد سے شروع کرنے کی اسکیم بنی تھی۔ اس ٹیمپو میں خواتین اور ان کے کنبہ کے ممبران جن میں مرد بھی شامل ہونگے ۔ ان کو سفر کرنے کی سہولت ملے گی ۔ سہجنواں وگھسرا بازار کے رہنے والے آنجہانی مدھو سودن سنگھ کے بیٹے ہریکیش بہادرسنگھ نے پہلا گلابی ٹیمپو خرید کر اس کا آغاز کردیا۔آج سے سڑکوں پر گلابی ٹیمپو چلتا نظر آئے گا۔ ہریکیش سنگھ نے ٹیمپو کا رجسٹریشن ٹرانسپورٹ محکمہ میں کروالیاہے۔ ٹیمپو کے ڈرائیور راجیش نے بتایاکہ اسے اس بات کی خوشی ہے کہ وہ پہلے گلابی ٹیمپو کا ڈراﺅر بن گیاہے۔ عام طور پر ٹیمپو میں سفرکرتے وقت انجان آدمیوں کے ساتھ بیٹھنے پر خواتین میںعدم تحفظ کا احساس محسوس ہوتا ہے۔ چین اسنیچنگ ، پرس چوری اور چھیڑ خانی کی واردات ہونے کا اندیشہ بنا رہتا ہے۔ گلابی ٹیمپو میں خواتین کو واردات ہونے کا ڈر کم رہے گا۔