رائے بریلی: اترپردیش میں رائے بریلی شہر کوتوالی علاقے میں معمولی تنازعہ کی وجہ سے پراپرٹی ڈیلر نے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس اہلکار ایس پی سنگھ نے آج یہاں بتایا کی شہر کوتوالی علاقہ میں کل شام گھنٹہ گھر چوراہے کے پاس عبداللہ پھاٹک کے رہنے والے عقیل نامی نوجوان کو پراپرٹی ڈیلر فیضان علی نے گولی مار دی جس سے اسکی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ پراپرٹی کے تنازعہ کی وجہ سے دونوں کے مابین کچھ دنوں قبل معمول کہا سنی ہوگئی تھی۔ پولیس قتل کے ملزم ڈیلر کو تلاش کررہی ہے ۔