واشنگٹن :ایک انسانی دماغ تجربہ گاہ میں تیارکیا جارہاہے جو پانچ ہفتے پرانے جین سے مشابہت رکھتاہے۔
آرگنائڈ نامی یہ دماغ ری پروگرامڈ جلد کے خلیات سے پیدا کیاگیا ہے اور ایک ربڑ کے سائز جتناہے۔سائنسدانوں کا کہناہے کہ یہ کام عصبی خلیات اور ریشوں کی نئی ادویات جبکہ الزائمر کی تحقیقات کے لیے اہم ثابت ہو گا۔اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے محقق پروفیسر رینے آنند نے کہا کہ یہ ایک ڈیویلپنگ دماغ ہے، اپنی متنوع سیل کی اقسام کیساتھ یہ ایک دماغ کی طرح تقریبا تمام جینز پر مشتمل لگتاہے۔انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے سائنسدان دماغ کی بیماریوں کا پتہ چلانے کیلئے سرگرم تھے ،اس پیش رفت سے اس کام میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ہی عمل جاری رہاتو یہ دماغ ۱۶سے ۲۰ ہفتے میں مکمل ہوجائیگا۔