کوٹہ:راجستھان کے کوٹہ شہر میں ایک خاتون افسر کو اسکے ہی کار ڈرائیور نے چاقو مار کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق شری ناتھ پورم کی رہنے والی سواتی گپتا (35) ٹیلی فون محکمہ میں افسر تھیں اور کل رات نو بجے جب وہ کار سے گھر واپس آئیں تب گھر کے آس پاس اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر جھاڑیوں کے پیچھے چھپا ہوا کار ڈرائیور لال چند انکے سامنے آگیا اور چاقو سے حملہ کرنے لگا۔ خاتون کی آواز سن کر پڑوسی انکی مدد کیلئے آگئے اور انہیں اسپتال لے گئے لیکن راستے میں ہی عورت نے دم توڑ دیا۔ بعد ازاں پولیس نے لال چند کو گرفتار کرلیا۔جھالاواڑ کا رہنے والا لال چند مقتولہ کا گھریلو نوکر تھا اور بعد میں وہ انکی گاڑی چلانے لگا تھا۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔