سڈنی: سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر آرتھر مورس 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ آسٹریلوی ٹیم میں بطور اوپنر کھیلتے تھے اور 1948 کی ایشز سیریز میں وہ ٹاپ سکورر رہے۔ انہوں نے 46 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 46.48 کی اوسط سے 3533 رنز سکور کئے جس میں 12 سنچریاں اور اتنی ہی نصف سنچریاں شامل ہیں۔