پرتاپ گڑھ، 22 اگست (یو این آئی) اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کی ایک عدالت نے قتل کے 13 سال پرانے ایک معاملے میں چار ملزمین کو عمرقید کی سزا سنائی اور ان پر پانچ۔پانچ ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔استغاثہ کے مطابق کوتوالی شہر کے جمواری گاؤں میں 12 دسمبر 2002 کو گیہوں بونے کے معاملے میں دو فریقوں میں جھگڑا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا راجا رام، رام ملن، لال جی اور رام جی نے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکے جسونت لال کو قتل کردیا ۔ اس سلسلے میں چاروں کو ملزم بنایا گیا تھا۔ضلع کے خصوصی سیشن جج جسٹس انل کمار نے کل شام معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چاروں کو قصوروار ٹھہرایا اور تمام کو عمرقید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی پانچ پانچ ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔