این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ موخر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس کاظم ملک نے کیس کا فیصلہ تحریر کر نے کے بعد کاپیاں کروانے کی بھی ہدایات جاری کر دی تھیں لیکن پولیس کی جانب سے کاظم ملک کو روک دیا گیا۔ پولیس نے موقف اختیارکیا کہ کیس کا فیصلہ اگر ابھی سنایا جائے گا تو امن وامان کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کے ہامی جو کے کثیر تعداد میں باہر موجود ہیں اس سے پہلے بھی جھڑپ ہوچکی ہے ،جس کے بعد این اے 122 کیس کا فیصلہ موخر ہونے کا امکان ہے۔