لندن ؛اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے قاتل ’’جہادی جان‘‘ جو ہمیشہ ماسک پہنے نظر آتا ہیں ، پہلی مرتبہ تصویر منظر عام پر آئی ہے ۔ شام میں موجود جہادی جان جس کے بارے میں یہ انکشاف ہوا کہ اس کا حقیقی نام محمد اموازی ہے ، 1 منٹ 17 سیکنڈ کی ویڈیو میں پھر ایک بار سر قلم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عہد کیا ہے ۔
جہادی جان کو اس سے پہلے داعش نے متعدد ویڈیوز میں ماسک پہنے قتل کرتے دکھایا ہے اور ہاتھ میں چاقو کے ساتھ اس کی تصویر ایک پہچان بن گئی تھی ۔ جہادی جان کا تعلق برطانیہ سے ہے اور اس سے پہلے آخری مرتبہ اسے جنوری میں جاپانی یرغمال کینجی گوٹو کا سرقلم کرتے ہوئے ویڈیو میں دکھایا گیا تھا ۔ اس نے تازہ ویڈیو میں کہا کہ وہ کفار کے قتل کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔