جاپانی عوام نے حکومت کی نئی فوجی حکمت عملی کے خلاف وسیع مظاہرے کئے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق، جاپانی عوام نے ہزاروں کی تعداد میں حکومت مخالف جلوسوں میں حصہ لیکر وزیر اعظم شینزو آبے اور ان کی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی۔
کیوٹو، اوساکا، فوکؤوکا اور ٹوکیو سمیت جاپان کے ساٹھ شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں میں فوج کی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
ٹوکیو میں اسکولوں کے طالبعلموں سمیت چھے ہزار لوگوں نے مظاہروں میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم کے پیش کردہ مسودے کے تحت جاپانی فوج کی سرگرمیاں ملک کی سرحدوں تک محدود نہیں رہیں گی۔