اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کی تنصیبات پر سائبر حملے کرنا ایران کی پالیسی میں شامل نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی محمود واعظی نے العالم ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ایران پر کئے جانے والے سائبر حملوں کے بارے میں کہا کہ یہ حملے بعض علاقائی ممالک اور علاقے سے باہر کے ممالک کی جانب سے کئے گئے اور ایران کا دفاعی سسٹم ان حملوں کی روک تھام کی صلاحیت کا حامل ہے۔
محمود واعظی کا کہنا تھا کہ ماضی میں صیہونی حکومت، امریکا اور بعض یورپی ممالک نے ایران پر سائبر حملے کئے اور اب ان حملوں میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی محمود واعظی نے صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کی تنصیبات پر اسٹاکس نیٹ وائرس کے حملے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے اس طرح کا دوبارہ حملہ کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔