وزارت فروغ انسانی وسائل کے فیصلہ پر کئی ریاستی حکومتیں ناراض
نئی دہلی; مرکز نے فیصلہ کیا ہے کہ مڈ ڈے میل(دوپہر کا کھانا) اسکیم کیلئے استعمال ہونے والے بغیر سبسیڈی کے حامل ایل پی جی سیلنڈرس رقم کی ریاستوں کو پابجائی نہ کرے۔ چنانچہ ریاستوں کو مارکٹ کی قیمت میں یہ سیلنڈرس خریدنے ہوں گے جس کے نتیجہ میں مختلف ریاستوں نے احتجاج کیا ہے اور اس اسکیم پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے ۔
سبسیڈی برخواست کرنے سے ریاستی خزانے پر اضافی مالی بوجھ پر تشویشناک کا شکار بعض ریاستوں نے اپنے نمائندے وزارت فروغ انسانی وسائل کو روانہ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے ۔ وزارت کے حالیہ اعلامیہ کے مطابق یکم اپریل 2015 ء سے ریاستوں کو بغیر سبسیڈی کے ایل پی جی سیلنڈرس پر حکومت رقمی بازادائیگی نہیں کرے گی ۔
یہ فیصلہ وزارت فینانس کی اس ہدایت پر کیا گیا کہ مڈ میل کے مقصد سے حاصل کئے جانے والے ایل پی جی سیلنڈرس صرف مارکٹ قیمت میں ہی دستیاب رہیں گے ۔ قبل ازیں مرکزی حکومت نے اس پروگرام کیلئے رقمی تخصیص کو جاریہ سال کے بجٹ میں 30 فیصد کم کردیا تھا ۔