مقامی لوگوں کی مدد سے پکڑے گئے دونوں لٹیرے
لکھنو¿: مہانگر علاقے میں اتوار کی صبح لٹیرے گاہک بن کر ایک موبائل کی دکان پر پہنچے ۔ ان لوگوں نے دکاندارکی آنکھ میں مرچ پاو¿ڈر ڈال دیااور دو موبائل فون اور نقد روپئے لیکر بھاگ گئے ۔ دکاندار نے بھی ہوشیاری دکھاتے ہوئے شور مچادیا۔
شور ہونے پر آس پاس موجود لوگوں نے دونوں لٹیروں کو پکڑلیا اور ان کی جم کر پٹائی کرنے کے بعد مہانگر پولیس کو سونپ دیا۔ غازی پور شکتی نگرڈھال باشندہ پردیپ کمار کی نشاط گنج چوراہے پر جیسوال کمیونکیشن نام سے موبائل دکان ہے ۔ پردیپ نے بتایاکہ یومیہ کی طرح اتوار کی صبح انہوںنے اپنی دکان کھولی ۔صبح تقریباً ۹ بجے دونوجوان دکان پہنچے اور موبائل فون دکھانے کی بات کہی ۔
پردیپ نے دونوںکو گاہک سمجھ کر موبائل فون دکھانے لگے اس درمیان دونوں نے اپنے پاس رکھامرچ پاو¿ڈر نکالا اور پردیپ کی آنکھ میںڈال دیا۔ مرچ پاو¿ڈر آنکھ میں لگتے ہی دکاندار پردیپ کو ایک لمحہ کچھ سمجھ میں نہیںآیا اسی درمیان دونوں لڑکوںنے کاو¿نٹرپر رکھے دو نئے موبائل فون اور غلے سے ۱۱۰۰ روپئے لوٹے اور بھاگنے لگے ۔ دکاندار نے بھی ہوشیاری کا ثبوت دیا اور شورمچانے لگا ۔
شور سن کر آس پاس موجود لوگوں نے دونون لٹیروںکودوڑا لیا کچھ ہی دور پر لوگوں نے دونوں کو پکڑلیا ۔ تلاشی میں ان کے پاس سے دکان سے لوٹے گئے دو موبائل فون اور نقد روپئے بھی ملے ۔