عاشق نے خفیہ طریقے سے کرلی دوسری لڑکی سے شادی
لکھنو¿:غازی پور علاقے میںرہنے والی ایک لڑکی کو ایک نوجوان نے اپنی محبت کی جال پھنسالیا۔ شادی کا وعدہ کرکے نوجوان نے لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات بھی بنالیا اور پھر دوسری شادی کرلی ۔شادی کے بعد بھی ملزم نوجوان نے اس کو اندھیرے میںرکھا ۔ لڑکی کو جب عاشق کی اس حرکت کاپتہ چلا تو اس نے اس سلسلے میں غازی پور تھانہ میں عصمت دری کی رپورٹ درج کرائی ۔
غازی پور ایس او آلوک منی نے بتایاکہ غازی پور علاقے میں رہنے والی ایک لڑکی کشی نگر کے رہنے والے کے ساتھ ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی تھی ۔ مذکورہ نوجوان پی جی آئی کے تیلی باغ علاقے میں مکان بنواکر رہ رہاہے ۔ ملزم نوجوان نے لڑکی کواپنے محبت کی جال میں پھنسایا اور شادی کا وعدہ کرکے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنالیا اس درمیان ملزم نوجوان نے لڑکی سے بغیر بتائے دوسری شادی کرلی صرف اتنا ہی نہیں اس نے اپنے شادی کے بارے میں لڑکی کوبتایاتک نہیں اور اپنے تعلقات جاری رکھے ۔ کچھ دنوں پہلے لڑکی کو عاشق کی دوسری شادی کے بارے میں پتہ چلا تو وہ بھڑک اٹھی اس کے بعد سنیچر کو متاثرہ لڑکی غازی پور پولیس کے پاس پہنچی اور اس نے اپنے ساتھ ہوئی واردات کے بارے میں پولیس کو بتایا ۔پولیس نے لڑکی کی شکایت پر ملزم نوجوان کے خلاف عصمت دری کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔ پولیس کاکہناہے کہ اس معاملہ میں تفتیش کی جارہی ہے۔