لکھنؤ۔ مانوتا وادی سماج پارٹی کا ایک جلسہ زرہرا پوسٹ امرائی گاؤں اندرا نگر میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر دشرت سنگھ یادو نے کی۔ جلسہ میں ذبیح اللہ (مامو) کو پارٹی کا لکھنؤ پارلیمانی سیٹ کیلئے نامزد کیا گیا۔ جلسہ میں پارٹی کے تمام عہدیداران موجود تھے جس میں پرمود کمار تیواری، اروند کمار شریواستو، کرشن شکلا، ڈاکٹر محمد محسن، ناز بانو، ونود کمار یادو، مول چندر یادو، کرن، راج کشور مشرا، سریندر کمار، محمد فیصل، محمد نعیم، سورج کمار مشرا، پریتم بلیچا، ارچنا تیواری، راج کمار یادو اور مایارام راوت شامل تھے۔