چار ملزمین گرفتار دو طمنچہ اور کارتوس و تین موٹرسائیکلیںبرآمد
کانپور :ککون تھانہ علاقے کی پولیس کو شاطر لٹیرے گروہ کے چار افراد کو پکڑنے میں کامیابی ملی ہے۔گزشتہ دنوں بلہور تھانہ علاقے میں ہوئے ضعیفہ کے قتل اور لوٹ سمیت کئی دیگر واردات میں پکڑے گئے لٹیروںنے بھی انجام دیا تھا ۔ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے لوٹ کے مال سمیت طمنچہ ، کارتوس برآمدکیاہے ۔
ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے بتایاکہ بلہور علاقے کے دیہی تھانہ حلقوںمیں مسلسل لوٹ کی واردات ہورہی ہے ۔ بدمعاش لوٹ کی مخالفت کرنے میں کنبہ کے ساتھ مارپیٹ اور قتل تک کرکے مال لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے ۔ واردات کے انکشاف کے سلسلے میں ایس پی دیہات شریندر ناتھ تیواری کی قیادت میںسی او بلہور کے ساتھ ککون ایس او ویرندر سنگھ کولگایاگیا تھا ۔
گزشتہ شب ایس او کو علاقے میں کئی مشتبہ نوجوانوںکے ہونے کی اطلاع ملی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کے ساتھ کئی جگہ جانچ شروع کردی ۔ پلیا کے پاس پولیس کو دیکھ کر چار مشتبہ نوجوانوں نے فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس ٹیم نے ناکہ بندی کرکے چاروں نوجوانوںکو گرفتار کرلیا ۔ پوچھ گچھ میںپکڑے گئے ملزمین نے بلہور و ککون تھانہ علاقوںمیںتقریباً ایک درجن لوٹ ،چوری ، رہزنی سمیت کئی وارداتیں کرنے کی بات قبول کی ہے ۔ گزشتہ دنوں بلہور میںلوٹ کے دوران ضعیف خاتون کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بات بھی ملزمین نے قبول کی ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمین کو جیل بھیج دیا۔