نئی دہلی: ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے آندھرا پردیش کے اننت پور میں ہوئے ٹرین حادثہ میں زخمی ہونے والوں اور مہلوکین کے ورثہ کے لئے معاوضہ کا اعلان کردیا ہے ۔
مسٹر پربھو نے کہا یہ بہت افسوسناک حادثہ ہے جس میں ایک ٹرک ٹرین سے ٹکرا گیا ۔ میں غم زدہ کنبوں کے دکھ میں شریک ہوں زخمی ہونے والوں اور مرنے والوں کے وارثوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فوری طبی راحت پہنچائی جارہی ہے اور زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔ زون کے جنرل منیجر کو جائے حادثہ جاننے کا حکم دیا گیا۔