نئی دہلی:رات کی بارش سے یہان درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آگئی جس سے دہلی والوں کو حبس سے راحت مل گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجے تک آیا نگر میں 3ئ111 ملی میٹر اور پالم میں 6ئ67 ملی میٹر، صفدر جنگ میں 56 ایم ایم ، لودھی روڈ میں 4ئ47 ایم ایم، رج کے علاقہ میں 12 ایم ایم اور ہنڈن میں 2ئ0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کم از کم درجہ حرارت 6ئ23 ڈگری رہا جو معمول سے تین ڈگری کم ہے ۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ آج عام طور سے مطلع ابرآلود رہے گا۔ شام میں کئی جگہ بارش متوقع ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔
رطوبت کی سطح 59 سے 92 فیصد تک رہے گا۔