نئی دہلی :ہوٹل چلانے والی عالمی سطح کی کمپنی انٹر کانٹینینٹل ہوٹلس گروپ (آئی ایچ جی) ہندوستان میں اپنے توسیعی منصوبہ کے تحت ۲۰۲۰ءتک ۴۷ نئے ہوٹل قائم کرنے کے امکانات تلاش کررہی ہے۔ آئی ایچ جی کے جنوب مغربی ایشاءکے سربراہ شانتا ڈیسلوا نے بتایا کہ آئندہ تین سے پانچ برس میں ہندوستان میں ۴۷ ہوٹل قائم کرنے کا ہمارا منصوبہ ہے فی الحال ہمارے یہاں ۲۲ ہوٹل چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے لئے ہندوستان ایک بے حد اہم بازار ہے کیوںکہ امریکہ اور چین کے بعد یہ تیسرا سب سے بڑا ترقی پزیر بازار ہے۔ کمپنی اوست درجہ کے ہوٹل کھولنے پر زور دے گی جس سے اسے دوسرے اور تیسرے زمرے کے شہروں میں قدم جمانے میں مدد ملے گی۔ اس وقت ہندوستان میں کمپنی کے چار برانڈ انٹر کانٹینینٹل، کراو¿ن پلازہ، ہالی ڈے ان اور ہالی ڈے ان ایکسپرس کے تحت ہوٹل چل رہے ہیں۔