لاہور: معروف پاکستانی فلمی اداکارہ بابرہ شریف کے گھر سے چور 30 لاکھ مالیت کا ہیروں کا سیٹ لے اڑے۔ بابرہ شریف نے ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز معروف اداکارہ بابرہ شریف نے مقدمہ درج کرا دیا۔ بابرہ شریف نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی رہائش گاہ گلبرک علاقے میں ہے گزشتہ روز نوکرانی آسیہ اور ان کے ساتھی طارق نے میرے گھر سے ہیروں کا سیٹ چوری کر کے غائب ہو گئے، جس کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوکرانی اور ان کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا ہے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا ہے جبکہ ہیروں کا سیٹ برآمد نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بھی ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور میرا ہیروں کا سیٹ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔