پوٹ چیفسٹروم: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان کیوی ٹیم نے پروٹیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1۔1 سے برابر کردی ہے۔ میچ میں پروٹیرز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تو ان کی پوری ٹیم 3.49 اوورز میں 204 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، ٹیم کی جانب سے فرہان بیہاردین 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیویز بولرز کی جانب سے ڈوگ بریسویل نے 3 اور ایدم ملین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب کیوی ٹیم نے 205 رنز کا مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل نے شاندار 103 رنز بنائے اور آخر تک ناٹ آئوٹ رہے اور ٹام لیتھم 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔