کراچی: کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے کا چالان کروا بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر دوران ڈرائیونگ قانونی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے ایک ہزار روپے کا چالان کر دیا۔
سرفراز احمد کو ٹریفک وارڈن نے چالان ان کی گاڑی پر لگی غیر قانونی ایچ ڈی لائٹس کی بنا پر کیا گیا جس پر ان کو ایک ہزار روپے کا چالان تھما دیا گیا۔ جس کو سرفراز احمد نے بغیر بحث و تکرار تسلیم کیا اور روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ ا سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل کا بھی متعدد بار چالان ہوا جس پر انہوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مزاحمت کی جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف قانونی راستہ اپنایا اور کارروائی کی تھی ۔