لکھنو¿:قومی درج فہرست ذات وقبائل ، پسماندہ طبقہ ، اقلیتی ترقیاتی کونسل کی جانب سے دوشنبہ کو گاندھی مجسمہ پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنا میں دلتوں کے ریزرویشن کا مطالبہ کیا گیا اس کے علاوہ ریاست میں جرائم کے واردات کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔ دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے کونسل کے قومی صدر راجیش کمار سدھارتھ نے ایس پی حکومت کو دلت مخالف بتایا۔ انہوںنے کہا کہ سماج وادی دلت کے ریزرویشن کو دھیرے دھیرے ختم کررہی ہے۔
اقلیتی سیل کے صدر ڈاکٹر جاوید کی قیادت میں دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاروں طرف لوٹ مار مچی ہوئی ہے۔ غریب دلتوں سے وصولی کرکے ان کا استحصال کیا جارہاہے۔ پارٹی کی رکن رجنی دیوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کا استحصال کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خواتین کو مالی امداد دی جائے ۔
اس دور فخر عالم، معراج ، شیخ محمد شیرو، شری پال گوتم ، سریتا دیوی اور بابو لال وغیرہ موجود تھے۔