لکھنو¿:مال علاقے میں اتوار کی شام گھر سے رفع حاجت کے لئے نکلی ایک لڑکی کو گاو¿ں کے ہی رہنے والے ایک لڑکے نے اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ دوشنبہ کو اس معاملے میں متاثرہ کے والد نے ملزم کے خلاف مال تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ مال کے سیمسی گاو¿ں کے رہنے والے ایک کسان کی پندرہ سالہ بیٹی اتوار کی شام گاو¿ں کے باہر رفع حاجت کے لئے گئی تھی۔ بتایا جاتاہے کہ اس درمیان گاو¿ں کا رہنے والا ایک لڑکا وہاں پہنچا ۔ لڑکی کو تنہا دیکھ کر اس نے لڑکی کے منھ میں اس کا دوپٹہ ٹھونس دیا۔ اس کے بعد ملزم نے لڑکی کی عصمت دری کی۔
کافی دیر بعد لڑکی بدہواس حالت میں گھر پہنچی۔ لڑکی کی حالت دیکھ کر کنبہ والوں نے جب اس سے پوچھا تو اس نے پوری واردات کے بارے میں بتادیا۔
اس کے بعد کنبہ کے لوگ ملزم لڑکے کے گھر پہنچے تو وہ فرار ملا۔ دوشنبہ کو متاثرہ نے اس سلسلے میں مال تھانے میں نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔پولیس نے لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔