لکھنو¿:سینسر بورڈ جس طرح سے سین کو کاٹ دیتاہے اس سے مزاحیہ فنکار سنجے مشرا کافی ناراض ہیں۔ سنجے مشرا دوشنبہ کو فلم میرٹھیا گینگسٹر کی تشہیر کے لئے لکھنو¿ آئے تھے ۔ سنجے مشرا نے جس بیباکی سے کہا کہ عوام سمجھ دار ہیں وہ جانتے ہیں کہ انہیں کیا سنناہے اور کیا دیکھنا ہے اس لئے بالی ووڈمیں سینسر بورڈ کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ فلم والوں کی اظہار رائے کے ساتھ ہی عوام کی اظہار رائے پر سینسر بورڈ قینچی چلانے کا کام کرتاہے۔
کرائم کامیڈی کہی جارہی میرٹھیا گینگسٹر فلم کی ہدایت اور تحریر ذیشان قادری نے کی ہے۔ ذیشان نے اس سے قبل گینگس آف واسےپور کی کہانی لکھی ہے ۔ فلم میں سنجے مشرا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ سنجے نے کہا کہ فلم والوں کو بھی آزادی ملناچاہئے۔ سینسر بورڈ ضروری چیزوں کو کاٹ دیتاہے جب کہ فلم میں وہی ہے جو سماج میں ہے۔ جب عوام سماج میں سب کچھ سن اور دیکھ سکتے ہیں تو فلم میں کیوں نہیں۔
سنجے نے سینسر بورڈ کے اراکین پر انگلی اٹھائی اور پرموشن کے لئے ادا کار ونش بھاردواج ، وجیندر کالا، آکاش دہیا کے ساتھ اداکارہ نصرت بھی موجود تھی اس کے ساتھ ہی سنجے نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کے طلباءوطالبات نے گجیندر کے خلاف مظاہرہ کو بالکل جائز قرار دیا۔ فلم گبر میں سی بی آئی افسر کا کردار ادا کرنے میں اداکار جیدیر آہلاوت میرٹھیا گینگسٹر میں لیڈر بن گئے ہیں۔