ریل رعایتی کارڈجاری کرانے ، معذور کوچ میں دوسروں کو بیٹھانے پر روک لگانے کا مطالبہ
کانپور: معزور ایسو سی ایشن کے صدر وریند رکمار کی قیادت میں معذور ریل مسافروں کو ریل رعایتی سرٹیفکیٹ پر ریل ٹکٹ دلائے جانے ، تمام ریلوے اسٹیشنوںپر رعایتی کارڈ جاری کرنے ، ریلوے اسٹیشنوں پرمعذوروں کو کھانے پینے کے اسٹال الاٹ کرنے ، معذوروں کو ریلوے اسٹیشن پر سائیکل ، ٹرائی سائیکل ، موٹر سائیکل کی مفت پارکنگ کی سہولیات دینے ، معذور کوچ میں جی آر پی اور آر پی ایف کی ضرورت سہولت فیس لے کر دوسرے لوگوں کو بیٹھانے سے روکنے کے مطالبہ کے سلسلے میں کانپور سےنٹرل ریلوے اسٹیشن پر معذوروں نے مظاہرہ کیا۔
معذور ایسو سی ایشن کے صدر وریندر کمار نے بتایاکہ طویل عرصہ سے معذور ریل مسافروں کے مسائل کے تصفیہ کےلئے ریلوے بورڈ ، ڈی آر ایم شمال وسطی ریلوے ، شمال مشرقی ریلوے عزت نگر ریلوے سے مطالبہ کر رہاہے۔ لیکن آج تک ایسو سی ایشن کو ریلوے کی جانب سے کوئی بھی جواب نہیں دیا گیا۔ معذوروں کو ریلوے رعایتی سرٹیفکیٹ ریل رعایتی ٹکٹ نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس کی شکایتیں برابر آرہی ہے۔ ٹکٹ جاری کرنے والے ریل ملازمین کے ذریعہ ریل وی آئی پی ٹکٹ کےلئے ریلوے کا کارڈ مانگا جاتا ہے۔ جو معذوروں کے پاس نہیں ہے۔
ریلوے کے ذریعہ منطقائی دفتر سے ریلوے رعایتی کارڈ جاری کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ منطقائی ریل منیجر شمال مشرقی ریلوے ، صدر ریلوے بورڈ کو مخاطب عرضداشت ڈپٹی سی ٹی ایم کانپور سینٹرل اسٹیشن کو سونپ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مطالبہ پورا نہیں ہواتو ریلوے کا چکا جام کیا جائےگا۔ معذور مسافروں کے مسائل کا تصفیہ ایک ماہ میں نہیں ہواتوآئندہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔