کانپور:بی این ایس ڈی شکشا نکیتن انٹر کالج بینا جھابر ، بی این ایس ڈی شکشا نکیتن گرلس اسکول مسٹن روڈ اور اوم کار یشوریہ سروسوتی ودیہ نکیتن ، جواہر نگر کے تقریباً ۱۱۰۰ طلباءاور طالبات نے لاجپت بھون موتی جھیل میں جادو گر اوپی شرما کا میجک شو دیکھ کر دانتوں تلے انگلی دبالی۔
انہوں نے مہمان خصوصی کے طورپر جلسہ گاہ میں موجود منطقائی اسسٹنٹ تعلیمی ڈائرکٹر ستیش ترپاٹھی اور پرنسپل ڈاکٹر انگد سنگھ کو اسٹیج پر بلا کر تقریباً ۳ سکینڈ کےلئے دونون لوگوں کو غائب کر کے سب کو حیران کر دیا۔ لوگ دونوں کو ادھر ادھر تلاش کرتے ہے کہ اچانک دونوں لوگ نمودار ہو گئے۔پھر شمع روشن کرواتے ہوئے اس شمع کی لوسے کبوتر دکھا کر مہمان خصوصی سے امن و خیر سگالی کی علامت کی شکل میں کبوتر اڑوایا اس کے بعد اسی لو سے ہار پھول بنا کر مہمان خصوصی کی گلپوشی کی۔