کانپور: اترپردیش میں کانپور کے بھا¶ پور اور خرجا کے درمیان اہم شمال مشرقی کوریڈور ۲۰۲۰تک مال گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے تیار ہوجائے گا۔ڈیڈی کیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) اس کوریڈور کو مارچ۲۰۱۸کو شروع کرے گا۔ڈی ایف سی کے ایڈیشنل جنرل منیجر اجیت کمار مشر نے آج یہاں بتایا کہ اس میں ۸۰ ہزار کروڑ رپے کا خرچ آئے گا۔ اس کی مجموعی دوری ۳۵۰۰ کلومیٹر ہے اور شمال مشرق کوریڈور ۱۷۰۰کلومیٹر کا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک اور جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی اس کے لئے ڈی ایف سی کو پیسہ مہیا کرائے گی۔ اس کوریڈور کے بن جانے سے مال گاڑی ٹرینوں کا فاضل بوجھ کم ہوجائے گا جو کوئلہ دیگر سامان لادکر ریلوے لائنوں پر چل رہی ہیں۔مسٹر مشر نے بتایا کہ مال گاڑی اور سواری ٹرینوں کے ایک ہی ٹریک پر چلنے سے پٹریوں پر فاضل بوجھ پڑ رہا ہے جس سے ان کی حالت خراب ہورہی ہے ۔