لکھنؤ:پارٹی کے اندر اندرونی خلفشار کی خبروں کے درمیان حیدرآباد کے ممبرپارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اترپردیش میں ریاستی پارٹی کے اندراج کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے رابطہ کیا ہے تاکہ وہ 2017 کے ریاستی اسمبلی انتخابات لڑسکیں۔مسٹر علی نے اے آئی ایم آئی ایم کی ریاستی اکائی میں پھوٹ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش ہے ۔
پارٹی کی پردیش اکائی میں کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ریاستی اکائی کے عہدے داروں کا ابھی انتخاب نہیں کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کو ریاستی سطح کی پارٹی کے طور پر رجسٹر ہوجانے کے بعد اترپردیش اکائی کے عہدے داروں کا انتخاب کرلیاجائے گا۔