ممبئی: بولی ووڈ کی معروف سابق اداکارہ پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ وہ سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ پردہ سکرین پر آنے سے پہلے ہمیشہ ان سے خو فزدہ رہتی تھیں۔ تاہم جب ان میں دوستی ہوئی تو انھیں اندازہ ہوا سلمان خان حقیقی زندگی میں بہت شرمیلے اور اچھے دل کے مالک انسان ہیں۔ 40 سالہ اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے 17 سال پر مشتمل طویل کیریئر میں ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ساتھ پانچ فلموں میں کام کیا ہے۔
انکا مزید کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتیں کہ سلمان خان جیسے انسان سے کیوں خوفزدہ رہتی تھیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فیمیل اداکاراﺅں میں رانی مکھرجی کے ساتھ انکی سب سے زیادہ دوستی ہے انھوں نے رانی کے ساتھ ’ویر زارا‘ ’کبھی الوداع نا کہنا ’چوری چوری چپکے چپکے‘اور ’ہر دل جو پیار کرے گا‘ جیسی عمدہ فلموں میں اداکاری کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میری طرف سے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ہمیشہ رانی مکھر جی کے لئے رہے گا۔