نئی دہلی :آئشر موٹر کے دوپہیہ گاڑیوں والے شعبہ کے رائل انفیلڈ نے آج اعلان کیا کہ وہ انڈو نیشیاکے بازار میں قدم رکھنے جا رہی ہے۔ کمپنی اس جنوب مشرقی ایشائی ملک میں آنے والے ماہ میں اپنی دوپہیہ گاڑیوں کی خوردہ فروخت شروع کر دیگی ۔ انڈو نیشیادو پہیہ گاڑیوں کا تیسرا سب سے بڑا بازار ہے۔ رائل انفیلڈ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ وہاں درمیانی زمرہ کی ۲۵۰ سے ۷۵۰ سی سی صلاحیت والی موٹر سائیکلوں پر توجہ مکوذ کرے گی ۔
بیان میں رائل انفیلڈ کے بین الاقوامی کاروباری شعبہ کے انچارج ارن گوپال نے کہا ہے کہ رائل انفیلڈ انڈو نیشیاکو ایک اہم ترین بازار کے طور پر دیکھتی ہے۔ وہاں دوپہیہ گاڑیوں کا استعمال کرنے والی ایک بڑی آ بادی ہے اور اگر بہتر مصنوعات پیش کی جائےں تو اس بازار میں اعلیٰ قسم کی موٹر سائیکلوں کےلئے بے شمار امکانات ہیں۔کمپنی کے مطابق وہ جکارتا سے اپنا کاروبار شروع کرے گی اور وہاں اوسط درجہ کی موٹر سائیکلوں کے بازار کو فروغ دیگی۔ مسٹر گوپال نے کہا کہ جکارتا کے بعد انفیلڈ کو وہاں کے دیگر اہم شہروں میں پیش کیا جائے گا۔
جکارتا میں پی ٹی ڈسٹریبیوٹر موٹرا نڈو نیشیاکی شراکت میں اس موٹر سائیکل کی ایکسکلوزو ڈیلر شپ کے ذریعہ خوردہ کاروبار کا آغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا۔ واضح ہو کہ ۲۰۱۴ میں عالمی سطح پر رائل انفیلڈ کی فروخت تین لاکھ سے زیادہ ہوئی تھی۔ اس برس آئشر موٹرس نے ۴لاکھ ۵۰ ہزار موٹر سائیکل بنانے کا ہدف قائم کیا ہے۔