پولیس نے مقدمہ درج کر کے شروع کی تفتیش
لکھنو¿:عالم باغ علاقہ میں گھر سے نکلے طالب علم کا کچھ لوگوں نے دن دہاڑے اغوا کر لیا۔ کچھ دیر بعد طالب علم کی والدہ کے فون پر کال آئی کہ تمہارا بیٹا ہمارے قبضہ میں ہے۔ اگر پولیس کو اطلاع دی تو اسے مار ڈالیں گے۔ یہ سن کر خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ اس نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے کنبہ والوںکی تحریر پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
عالم باغ کے وجے کھیڑا گڑھی کنورا میں رہنے والے لیکھ پال کا چھوٹا بیٹا آشیش ورما (۱۶) جو مانک نگر ریلوے پبلک اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم ہے دو شنبہ کی شام تقریباً چار بجے وہ اسکول سے لوٹا اور کھانا کھاکر گھر کے کچھ کپڑے لیکر مویا میں رہنے والے دھوبی کے پاس چلا گیا۔ والدہ منی دیوی کے مطابق کچھ دیر بعد آشیش کے موبائل سے والدہ کے موبائل پر کسی شخص نے فون کر کے کہاکہ ان لوگو ں نے اس کے بیٹے کا اغوا کرلیا ہے۔ اگر پولیس کو اطلاع دی وہ آشیش کے جسم کے کئی ٹکڑے کر کے پھینک دیں گے۔ یہی نہیں تینوں بیٹےوں کو بھی اغوا کر لیں گے۔ فون کٹنے کے بعد منی دیوی بدہواس ہو گئی۔ انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے ان کی تحریر پر معاملہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔
آشیش کا بڑا بھائی وجے کمار ورما سی آر پی ایف میں ہے موجودہ وقت میں وہ شری نگرمیں تعینات ہے اور چھٹی لیکر گھر آیا ہوا ہے۔ وجے کے مطابق وہ سات بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن وجے نے چوک میں رہنے والے میاں بیوی پر شک ظاہر کیا ہے۔ اس نے بتاےا کہ کچھ ماہ قبل اس کے کنبہ کا میاں بیوی سے تنازعہ ہو گیا تھا آشیش کا اغوا ان لوگوں نے ہی کیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔