پولیس کو ملزم گارڈ کے خلاف ملی تحریر
لکھنو¿:ڈی ایل ایف کی باو¿نڈری کے اندر نوجوان کو بھینس چراتے دیکھ کر گارڈ آگ بگولہ ہوگیا۔ گارڈنے نوجوان سے کہاسنی کرتے ہوئے گالی گفتاری بھی کی۔ جبکہ نوجوان نے اس بات کی مخالفت کی تو گارڈنے اپنی بندوق سے نوجوان کو گولی ماردی۔ گولی نوجوان کے سینے میں لگی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ دوڑ پڑے۔ پکڑے جانے کے ڈر سے ملزم گارڈ وہاں سے فرار ہوگیا۔ گاو¿ں والوں نے زخمی شخص کو کسی طرح سے سی ایچ سی موہن لال گنج میں داخل کرایا۔ جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے ٹراما سینٹر بھیج دیاگیا۔ نوجوان کے کنبہ والوں نے گارڈکے خلاف پولیس کو تحریر دی ہے لیکن پولیس کے ہاتھ گارڈ کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
موہن لال گنج کے دیوان گنج کے رہنے والے مزدور سدھارتھ لودھی کا بیٹا رمیش( ۲۵)منگل کو اپنی بھینس چرانے کےلئے نکلاتھا۔
جانور چراتے ہوئے ڈی ایل ایف کی باو¿نڈری کے اندر چلا گیا جہاں موجود گارڈنے اس بات کی مخالف کی تبھی رمیش نے گارڈ سے گالی گلوچ کرنے سے منع کیا تو غصے میں آگ بگولہ ہوکر گارڈ نے اپنی بندوق سے رمیش پر فائرنگ کردی۔گولی رمیش کے سینے اور پیرمیں لگی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگوں کے درمیان افراتفری مچ گئی۔ گارڈ واردات کو انجام دے کر فرار ہوگیا۔ زخمی کو گاو¿ں والوں نے نجی اسپتال میں داخل کرایاجہاں اس کی حالت نازک بتاتے ہوئے اسے ٹراماسینٹر بھیج دیا گیا۔رمیش کے کنبہ والوں نے پولیس کو گارڈ کے خلاف تحریر دے دی ہے لیکن پولیس گارڈ تک پہنچنے سے کیوں کترا رہی ہے اس بات کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا۔ دیر رات تک پولیس ملزم کا نہ ہی پتہ لگاسکی۔