لکھنو¿: بدھ کو ملازمین اساتذہ مشترکہ مورچہ کے ملازمین اپنے مطالبات کے سلسلہ میں حضرت گنج میں جائے دھرنا پر مظاہرہ کرے گی جسے دیکھتے ہوئے ایس پی ٹریفک نے ٹریفک نظام میں تبدیلی کی ہے۔ قیصر باغ کی جانب سے فیض آباد روڈ جانے والی روڈویز سٹی بسیں کلارک اودھ تراہے سے چریا جھیل کی طرف نہیں جا سکیں گی بلکہ یہ بسیں سبھاش پریورتن چوک چوراہے سے ہنومان سیتو، آئی ٹی بادشاہ نگر، جی ٹی آئی ہوکر جا سکیں گی۔ مہا نگربادشاہ نگر کی جانب سے روڈویز سٹی بسیں عام ٹریفک سنلکپ واٹیکا ہوتے ہوئے حضرت گنج کی جانب نہیں جا سکیں گی بلکہ پیپر مل کالونی تراہے سے سنکلپ واٹیکا ہوتے ہوئے حضرت گنج کی طرف نہیں جا سکیں گی بلکہ پیپر مل کالونی تراہے سے میٹرو سٹی بندھا روڈ سمتا مولک گومتی نگر ، گاندھی سیتو گرلف گلف، بندریا باغ، لال بتی، ایس این برج، کنور جگدیش، کے کے سی چار باغ ہوکر اپنی منزل کو جا سکیں گی۔
فیض آباد بارہ بنکی کی جانب سے آنے والی روڈویز بسیں بیکنٹھ دھام تراہے سے سنکلپ واٹیکا کی جانب نہیں جا سکیں گی بلکہ سمتا مولک گاندھی سیتو، گولف کلب، بندریا باغ، لال بتی، ایس این اوور برج اور کینٹ ہوکر جا سکیں گی۔
حضرت گنج چوراہے سے سنکل واٹیکا نشاط گنج مہا نگر کی طرف جانے والی روڈویز سٹی بسیں سکندر باغ چوراہے کی جانب نہیں جا سکیں گی بلکہ یہ پارک روڈ ، گولگ کلب، گاندھی سیتو، سمتا مولک ہوتے ہوئے اپنی منزل کو جا سکیں گی لیکن گولف کلب چوراہا پارک روڈ کی جانب نہیں جا سکیں گی۔
چارباغ کی جانب سے آنے والی روڈویز سٹی بسیں حضرت گنج کی جانب نہیں جا سکیں گی یہ بسیں کے کے سی تراہے سے لوکو کینٹ لا بتی ، بندریا باغ، گولف کلب ہوکر جاسکیں گی۔
چریا جھیل تراہے سے عام ٹریفک لکشمن میلہ میدان کی جانب نہیں جاس سکیں گی بلکہ یہ ٹریفک سہارا گنج، سکندر باغ، پی این ٹی بالو اڈہ ہوکر اپنی منزل کو جا سکیں گی۔
بیکنٹھ دھام تراہے سے عام ٹریفک سنکلپ واٹیکا اوور برج ہوتے ہوئے لکشمن میلہ میدان کی جانب نہیں جاسکیں بلکہ یہ ٹریفک پی اینڈ ٹی تراہا گاندھی سیتو، گولف کلب ، بندریا باغ، حضرت گنج ہوکر اپنی منزل کو جا سکیں گے۔ سکندر باغ چوراہے سے عام ٹریفک سنکلپ واٹیکا کی جانب نہیں جا سکیں گے بلکہ یہ ٹریفک پارک روڈ گولف کلب ، الکا میفیئر ، پریورتن چوک، ہنومان سیتو ہوکر اپنی منزل کو جا سکیںگی۔