لکھنو¿:کانگریس کے تحصیلوں پر ہونے والے مظاہرہ اور پتلا نذر آتش پروگرام میں منگل کو ریاست کے مختلف اضلاع کی تصیلوں پر مظاہرہ اور پتلا نذر آتش کیا گیا۔ پارٹی ترجمان سریندر راجپوت نے بتاےا کہ مختلف مطالبات کے سلسلہ میں گزشتہ ۱۷اگست کو اسمبلی گھیرنے جا رہے کانگریسیوں پر ہوئے لاٹھی چارج کے خلاف ریاستی صدر کے اعلان پر اکتیس سے چھبیس اگست تک تحصیل ہیڈکوارٹروں پر ریاستی حکومت کا پتلا نذر آتش کر کے مخالفت درج کرانے کے فیصلہ کے تحت مظاہرہ کیا گیا۔ مسٹر راجپوت نے بتاےا کہ آج بریلی کے نواب گنج، لکھنو¿ کے بخشی تالاب، سنبھل کی صدر ، بدایوں کی بسولی، پیلی بھیت کی صدر، شاہجہانپور کی پوایاں، ہردوئی کی بلگرام، سلطانپور کی قادی پور سمیت فیض آباد، بارہ بنکی، امبیڈکر نگر، گونڈہ، الہ آباد، بلرامپور، سنت کبیر نگر، وارانستی سمیت دیگر اضلاع کی تحصیلوں پر حکومت مخالف مظاہرہ کر کے پتلانذر آتش کیا گیا ۔ مسٹر راجپوت نے بتاےا کہ کنوج صدر تحصیل پر پتلا نذر آتش کرنے کے سلسلہ میں ضلع کانگریس صدر سمیت بارہ کانگریسیوں پر مقدمہ درج کیا گیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت عوام مخالف رویے سے جمہوریت کا قتل کرنے پر آمادہ ہے۔ کانگریس مفاد عامہ کے مسئلہ پر جدو جہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔