کانپور:گوند نگر تھانہ حلقہ میں منگل کی صبح گجینی نہر میں ایک نوجوان کی لاش پڑی ملی۔ آبائی طور سے کانپور دیہات کا رہنے والا لاکھن کسان ہے۔ اس کا چوتیس سالا بیٹا دنیش کمار گوند نگر ای بلاک باشندہ رام بابو مامو کے گھر رہ رہا تھا۔
کنبہ کے مطابق دنیش کو مرگی کا دورہ پڑتا تھا۔ مامو کے گھر رہ کر شہر کے ڈاکٹر سے اس کا علاج کرایاجارہا تھا۔
منگل کی صبح دنیش کی لاش گھر کے پیچھے بنے گجینی نالے میں پڑی ملی۔ پڑوسیوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔