بریلی:رات کے وقت گھر میں گھسے چوروں نے سو رہے لوگوں کو کمرے میں ہی یرغمال بنا کر لاکھوں روپئے کے زیورات اور نقد روپئے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سبھاش نگر تھانہ حلقہ کے محلہ پرانی چاند ماری کی گلی نمبر ایک میں رہنے والے ریلوے محکمہ میں پینٹر کے عہدے پر تعینات راج نارائن اروڑا کے مکان میں گزشتہ شب چوروں نے دس ہزار روپئے نقد اور پانچ لاکھ روپئے کے زیورات لوٹ لئے ۔اور گھر کے لوگوں کو ان کے کمروں میں ہی بند کر کے فرار ہو گئے۔ راج نارائن نے بتایا کہ جب ان کا بیٹا پانی لینے کے لئے اٹھا تو کمرہ باہر سے بند تھا۔اس کی اطلاع اس نے اپنے والد کو فون سے دی ۔
راج نارائن نے بتایا کہ پڑوسیوںکی مدد سے کمروں کا دروازہ کھلوانے کے بعد انہوں نے دیکھاکہ کمرے میں رکھی الماری کا تالا ٹوٹا ہواتھا۔اور چور اس میں رکھے زیورات اور نقد روپئے لے کر بھاگ چکے تھے۔راج نارائن نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔