لکھنؤ؛بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج کہا کہ اجودھیا میں عظم الشان رام مندر ضرور بنے گا۔بی جے پی کے نائب صدر اور پارٹی امور کے ریاستی انچارج اوم پرکاش ماتھر نے یہاں یو این آئی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اجودھیا میں متنازع بابری مسجد کی جگہ پر عظیم الشان رام مندر تعمیر کیا جائے گا ، لیکن آئین کے دائرے میں۔راجیہ سبھا رکن مسٹر ماتھر نے کہا کہ پارٹی کا واضح موقف ہے کہ آئین کے دائرے میں مندر کی تعمیر ہو۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم سے بھی مندر کی تعمیر ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ مندر کی تعمیر کا معاملہ عقیدہ سے جڑا ہوا ہے لیکن آئین عقیدہ سے بڑا ہے ۔ اس لئے مندر کی تعمیر آئینی دائرے میں ہی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اجودھیا کروڑوں لوگوں کی آستھا کامعاملہ ہے لیکن آئین کو کنارے رکھ کر کوئی کام نہیں ہونا چاہئے ۔